کیا آپ اپنی ضروریات، غم اور پریشانیوں کو دیکھ کر دکھی
ہیں اور اپنے آپ کو بوجھل محسوس کر رہے ہیں؟
اگر آپ کو معلوم ہو جائے کہ کوئی صاحبِ اختیار ہے تو آپ کیا کریں گے؟
جس نے آپ کے غم اور پریشانیوں کو آپ سے دور کرنے کا فیصلہ کر لیا ہو؟
(تمہارا رب کہتا ہے "مجھے پکارو، میں تمہاری دعائیں قبول کروں گا)
دعا ہی عبادت کا ماحصل ہے
اس کے ذریعے سے انسان اللہ کی الوہیت و ربوبیت
کا معترف ہو جاتا ہے
اس کے ذریعے انسان ایک اللہ کا محتاج اور باقی سب
سے بے نیاز ہو جاتا ہے۔
اس کے اندر توکل اور امید کے معنیٰ پنہاں ہیں
اور حسنِ ظن اور پناہ ملنے کا یقین