ہماری نفسیاتی قوت کی تشکیل کس طرح ممکن ہے؟
ایک شخص کے اندر نفسیاتی قوت کے بہت سے پہلو ہوتے ہیں
لیکن ان سب میں قوتِ نفسی کا نمبر سب سے ٹاپ پر ہے،
جیسا کہ شیخ سلمان العودہ کہتے ہیں کہ “قوت نفسی وہ زمین ہے جس پر کامیابی کے درخت اگتے ہیں۔”
اس کے بل بوتے پر ایک شخص اپنے آپ پر کنٹرول حاصل کرنے کی قدرت حاصل کر لیتا ہے،
جو اسے زندگی کی تمام مشکلات اور چیلینجز کا فہم و ادراک عطا کرکے ان کا سامنا کرنے میں مدد کرتا ہے۔

تو ہم اپنی قوتِ ذاتی کی تشکیل کیسے کر سکتے ہیں؟
اللہ پر بہترین توکل، مکمل بھروسہ اور پختہ یقین کے ذریعے –
ٹھہراؤ، خود احتسابی، اور اپنی صلاحیتوں و کمزوریوں کی پہچان کے ذریعے –
فیصلہ سازی میں حکمت اور لچک اور آزمائشوں اور مشکلات پر صبر کرکے
نفسیاتی قوت کی سرمایہ کاری کرنا اور اپنی زندگی میں کی گئی تمام کوششوں پر فخر کرنا
برداشت کرنا، معاف کرنا اور دوسروں کی غلطیوں سے صرفِ نظر کرنا
غلطی کو تسلیم کرنا اور دوسروں کی رائے کو قبول کرنا جب کہ وہ درست ہو
نئی چیزیں سیکھنا اور وقت کو ضائع نہ کرنا
مستقبل کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کرنا اور زندگی میں نئی کامیابیوں اور بلندیوں سے ہم کنار ہونے کے لیے کوشاں رہنا۔