ہم اکثر اپنی ذاتی مصروفیات، الجھنوں اور زندگی کے کبھی نہ ختم ہونے والے مطالبات کو پورا کرنے میں دن رات لگے رہتے ہیں۔ یہاں تک کہ ہم بھول جاتے ہیں کہ ہم پر ہمارے گھر والوں خصوصاً ہمارے بچوں کی تربیت کی ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے۔
اس غفلت کے چلتے ہمارے بچوں پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اس کا ہمیں اندازہ نہیں ہوتا ہے۔
پھر ہم ان دونوں چیزوں یعنی کام اور بچوں کی تربیت کو ساتھ ساتھ کیسے انجام دیں ؟ آئیے جانتے ہیں ۔