بین الاقوامی اسلامی فورم برائے تربیت کی اس ویب سائٹ کا مشن تعلیم و تربیت کے میدان میں ایک خصوصی میڈیا سروس کا قیام عمل میں لانا ہے۔ اس کا مقصد دنیا بھر کے معلمین و مربیین تک بلا لحاظِ رنگ و نسل اور جغرافیہ پہنچنا ہے، تاکہ انہیں انسانیت کی بہترین خدمت کے قابل بنایا جائے، جسے خدا نے زمین پر اپنی جانشینی کیلئے پیدا کیا ہے اور اس امانت کا بوجھ اٹھانے کیلئے پیدا کیا ہے جو اس نے آدم کی تخلیق کرنے کی صورت میں اس کے سُپرد کی ہے۔